ہفتہ 27 جون 2026 - 13:40
کراچی مرکزی جلوسِ عاشورا / علامہ شبیر میثمی کی شرکت اور انتظامات کی نگرانی

حوزہ / 10 محرم الحرام 1448ھ کو کراچی میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوسِ عزاداری کا آغاز نشتر پارک سے ہوا۔ جلوس کے دوران شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اختتام تک انتظامات کی نگرانی کی اور مختلف مقامات پر سکیورٹی اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے رہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جلوس کے اختتام پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام کے ہمراہ انتظامات کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں عاشورہ کے مرکزی جلوس کے دوران کیے گئے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

کراچی مرکزی جلوسِ عاشورا / علامہ شبیر میثمی کی شرکت اور انتظامات کی نگرانی

جلوس کے موقع پر مختلف وفود نے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اس دوران شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے فرزند جونیئر ذوالفقار بھٹو نے ان سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور ملک بھر میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کی متحرک مذہبی و سماجی سرگرمیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کے ہمراہ مولانا سلمان نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کی مرکزی ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha